جاپانی وزیر اعظم کے مشیر کی وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقات

0
0

جاپان کے وزیر اعظم ابے شنزو کے مشیر خاص برائے خارجہ امور کینتارو سنورا نے آج وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سنورو کینتارو نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔اس دوران پاکستان اور جاپان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کی بدولت پاکستان کے ماہر کاریگر اور محنت کش جاپان میں جا کر 14شعبوں میں اپنی صلایتوں کے جوہر دکھا سکیں گے اور انہیں روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔جاپان نے پاکستانی محنت کشوں کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے ہیں لیکن رواں سال کے اوایل میں جاپانی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کے تحت کسی بھی فرد کو ملازمت کے معاہدے سے قبل مہارت کا امتحان اور جاپانی زبان سے واقفیت کا ثبوت بھی دینا ہو گا۔پاکستان میں جاپانی سفارتکار متسوڈا کونی نوری نے وزارت اوورسیز پاکستانی کے سیکریٹری عامر حسن کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جہاں اس موقع پر سنورا کینتارو بھی موجود تھے۔تعاون کی اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد عوام کو منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے بزنس آپریٹرز، ایجنٹس اور کنسلٹنٹس سے بچانا ہے۔جاپان 10 ملکوں سے ماہر افراد کو اپنے ملک میں کام کے لیے بلائے گا اور ان 10 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل کرنے میں جاپانی سفیر متسوڈا کونی نوری نے اہم کردار ادا کیا۔پاکستان میں جاپانی سفیر متسوڈا کونی نوری نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت سے اکستانی محنت کشوں کو ملازمت کے مواقع ملیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیم، سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔جاپانی سفارتخانے کے آفیشلز کے مطابق آئندہ 5سال کے دوران جاپان دنیا بھر سے 3لاکھ 40ہزار محنت کش افراد کی خدمات حاصل کرے گا لیکن اس میں کسی بھی ملک کا کوٹہ مختص نہیں کیا گیا۔جاپان نے جن 10ملکوں کے ساتھ محنت کشوں کو 14 شعبوں میں ملازمت کے مواقع دینے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ان میں پاکستان سمیت فلپائن، تھائی لینڈ، انڈونیشا، کمبوڈیا، منگولیا، ویتنام، ازبکستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔آرمی چیف سے ملاقات،قبل ازیں جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے کے مشیر خاص کینتارو سنورا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور گفتگو کے دوران جاپانی وزیر اعظم کے مشیر خاص نے خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔آرمی چیف اور جاپانی مشیر خاص نے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا