بھاجپا سرکار ہر محاذ پر ناکام

0
0

اب شہریت ترمیمی بل سے ملک کو بانٹنا چاہتی ہے: رانا
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق ممبر لیجسلیٹو اسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے آج ملک میں بھاجپا سرکار کی طرف سے اپنائی جا رہی پالیسیوں سے متعلق اور ملک میں پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی سے منسلک کارکنان و عوام کے چنے ہوے نمائیندے پنچوں و سرپنچوں کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میں پارٹی کے سبھی بلاک صدور و کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر جاوید رانا نے عوام کے نام جاری اپنے بیان میں بھاجپا سرکار کی پالیسیوں کو عوام کش پالیسیاں قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے عوام کے ساتھ جو ترقی کے وعدے کیے تھے وہ سب سراب ثابت ہوئے ہیں ۔ملک کی معیشت میں تاریخی گراوٹ آ گئی ہے سرکار سے وعدے تو پورے ہو نہیں رہے اب وہ کبھی شہریت ترمیمی بل اور کبھی این آر سی جیسے عوام مخالف بل لا کر ملک کو مذہب کی بنیاد پر بانٹنے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور بھاجپا حکومت اقتدار کے نشے میں آ کر اپنی ہی جمہوری قدروں کو پامال کرنا چاہتی ہے جس کو کسی بھی قیمت پر نہیں ہونے دیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے سرکار نے ریاست کی خصوصی حیثیت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے ریاستی عوام کے جذبات کو مجروح کیا اور اب شہریت ترمیمی بل کے ذریعے عوام کی خواہشات کو کچلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام سرکار کی ان پالیسیوں سے بالکل بھی نہیں گھبرائیں کیونکہ بھاجپا کا اقتدار اب کچھ ہی وقت کا مہمان ہے ہندوستان کی عوام اب جاگ اٹھی ہے اور وہ آنے والے وقت میں بھاجپا کی عوام کش پالیسیوں کا سارا حساب لیں گے ۔انہوں نے ساتھ ہی ریاست سے سیاسی لیڈران کے گرفتار کیے جانے پر سرکار کو ایک بار پھر کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اپنی ذاتی مفادات کی خاطر سیاسی لیڈران کو پابند سلاسل بنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے قائد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو پابند سلاسل بنایا جانا بھی سمجھ سے بالاتر ہے وہ تو عوام کے چنے ہوئے نمائندے ہیں اور آئین ہند کا خلف لے کر وہ پارلیمنٹ آف انڈیا میں پہنچے ہیں مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر سرکار نے ان کو پابند سلاسل بنا کر ہندوستان کے عوام کے ایک بڑے حصے کو پارلیمنٹ میں اپنے کام کروانے سے محروم رکھا گیا ہے جو قابل افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ حقیقت کو تسلیم کرے اور عوام کش پالیسیاں ترک کر کے عوام کے مفادات کی خاطر کام کرے اور تمام پابند سلاسل راہنماؤں کو خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے منسلک ہوں رہا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا