تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ڈی سی آفس چیمبر میں آج یہاں ڈی ڈی سی پونچھ راہل یادو نے خدیجہ پروین زوجہ محمد تاج کو ہندوستانی شہریت دینے کا اندراجی سند دیا ۔واضع رہے کہ خدیجہ پروین جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی اور وہ شادی کر کے یہاں ہندوستان میں قیام پذیر ہو گئیں تھیں ‘کو ہندوستانی آئین کے پارٹ 1 کے سیکشن C کے ہندوستانی شہریت ایکٹ 1955 کے تحت کسی ہندوستانی سے شادی کی بنیاد پر ہندوستانی شہریت دی جاتی ہے ‘کو ہندوستانی شہریت کے سند سے نوازا گیا۔خدیجہ پروین نے وزارت داخلہ امور نئی دہلی سے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کو ان کے لیے بڑی خوشی اور شکرگزاری کا لمحہ قرار دیا ہے۔