حیدر بانڈے
منڈی//موسمِ بہار اپنی آب و تاب کے ساتھ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے – وہی مختلف مقامات اور تعلیمی اداروں میں مختلف قسم کے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے – گویا یہ پیغام ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھا کام بھی نیک عمل ہے -ہائی اسکول اڑائی ملکاں کے انچارج ہیڈ ماسٹر خورشید احمد صابری کے ہاتھوں دیگر اساتذہ کی موجودگی میں پودہ لگایا – جہاں ہائی سکول اڑائی ملکاں کے احاطہ میں ایک پودہ لگا کر تعلیمی سال کا آغاز کیا – جو سابقہ ہیڈ ماسٹر اختر حسین کرمانی نے وقف کیاگیا تھا – شجر کاری کے دوران ہائی سکول اڑائی ملکاں جو رمسا کے تحت ہائی سکول ہوا ہے – اس میں سکول کے دیگر اساتذہ نے بھی شامل ہو کر اس نیک کا کام کا آغاز کیا – اس موقع پر ماسٹر محمد دین، ماسٹر ریاض احمد ،ماسٹر جاوید رضا شامل رہے – اس موقع انچارج ہیڈ ماسٹر نے پودہ لگا کر یہ پیغام دیا کہ جس طرح اس پیڑ کو لگانے کے بعد اس کی پرورش دیکھ بال اور پانی دینا اس کے ہرا بھرا رہنے کے لئے ضرری ہے – تب ہی یہ پیڑ بڑا ہوکر انسان کے کام آسکتا ہے پھل پھول اور چھاﺅں دیتا ہے – اسی طرح اپنے نونہال جس کو سکول میں بھیجا جاتا ہے – اس کی بھی دیکھ ریکھ سکول میں آنے جانے اور وہاں پر حاصل ہونے والی تعلیم کے بارے میں وقفہ وقفہ سے خبرگیری کرنا ایک بچے کی زندگی میں تبدیلی لاسکتا ہے – ورنہ اس کا ان تعلیمی اداروں سے میں آنا جانا بے کا ثابت ہوگا جیسا کہ اکثر دیہی علاقوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے – انہوں نے اس موقع پر تمام والدین سے کہا کہ وہ اپنے نونہالوں کو ان اداروں میں بھیجنے کے بعد ان کا پورا دھیان رکھیں – تاکہ بچوں کا مستقبل روشن ہو اور اور ایک ہرے بھرے پودے کی طرح ان کی زندگیا پھلتی پھولتی رہیں –