یوسف کی بہترین کارکردگی سے رچا اسپورٹس فائنل میں

0
0

نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی ) یوسف منصوری کی خطرناک گیند بازی (3/20) اور کنج شرما کی شاندار بلے بازی (59 ناٹ آؤٹ) کی بدولت رچا ا سپورٹس نے اسپورٹنگ کلب کو 6 وکٹ سے شکست دے کر آر این سنگھ ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ رچا سپورٹس کے کپتان شکیب عالم کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت رنگ لایا جب اسپورٹنگ کلب کے تین کھلاڑی صرف 20 رنز پر پویلین کی راہ پکڑ چکے تھے ، لیکن روہن راٹھی (58) اور سنچت سبروال (28) کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے ٹیم نے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لئے ۔ رچا اسپورٹس کی جانب سے یوسف منصوری نے تین، راہل سیٹھی نے دو اور اشیش چوپڑا اور سنیل ڈاگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں ۔ جواب میں رچا اسپورٹس نے صرف 18.1 اوور میں چار وکٹ پر 146 رن بنا کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا جہاں ان کا مقابلہ ا سکائي لارک سے 22 دسمبر کو ہوگا۔ کنج شرما نے 38 گیند پر پانچ چوکے اور تین چھکے لگا کر 59 رنز کی شاندار اننگز اور لوکیش شرما نے 21 گیند پر سات چوکوں کی بدولت 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ سریندر دہیا نے 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل کا راستہ دکھایا۔ کنج شرما کو مین آف دی میچ کا ایوارڈملا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا