پنے ، (یو این آئی ) پنے شہر میں اتوار کو ہونے والی بجاج الیانز پنے ہاف میراتھن تقریبا 20،000 رنر دوڑیں گے ۔ رنر شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس، مھالنگے ، بانر-مھالنگے روڈ، پنے کے ٹریک پر دوڑیں گے ۔ دوڑ بالیواڑي اسٹیڈیم سے صبح 5.15 بجے شروع ہو گی۔اس ہاف میراتھن میں 87 ایلیٹ رنر دوڑیں گے جبکہ خاتون ایتھلیٹ کی شرکت 29 فیصد رہے گی۔ 15 فیصد شرکا پنے سے ہیں۔ اس دوڑ میں 26 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے شرکت کر رہے ہیں جس میں سب سے دور کا شریک گیلشنگ، سکم سے ہے ۔ ریسر میں سے سات فیصد 50 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ سب سے عمردراز شریک 82 سال کے ہیں۔ اس تقریب میں 28 کارپوریٹس کے شرکا شامل ہیں۔اس پریمیم رننگ ایوینٹ کی تیاری گزشتہ ہفتے سے چل رہی تھی جبکہ اس کے امبیسڈر امریکی اولمپین جینٹ چیروبون-باوکم ہیں۔ میراتھن کے دن کی تیاری کی حیثیت سے جمعہ اور ہفتہ کو دو دن کی ایکسپو کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اس پروگرام میں چار کٹیگریز شامل ہیں، جس میں ہاف میراتھن (21.1 کلومیٹر)، 10 کلومیٹر کی دوڑ، 5 کلومیٹر اور 3 کلومیٹر ریس رکھا گیا ہے ۔