لندن؍؍ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھاری اکثریت سے برطانیہ کے دوبارہ وزیر اعظم بننے والے مسٹر بورس جانسن کو نئے سال پر امریکہ آنے کی دعوت دی ہے ۔‘سنڈے ٹائمز’ نے ذرائع کے حوالہ سے رپورٹ دی ہے کہ مسٹر جانسن کی برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں شاندار فتح کے بعد مسٹر ٹرمپ نے انہیں امریکہ آنے کی دعوت دی ہے ۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کا دورہ کی تاریخ فی الحال طے نہیں ہوئی ہے ۔اخبار کے مطابق دونوں رہنما نئے سال کے آغاز میں ملاقات کرنے کے حق میں ہیں۔امید ہے کہ وہ برطانیہ کے یوروپی یونین سے الگ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے معاہدے پر بات کر سکتے ہیں۔مانا جا رہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ قدم مسٹر جانسن کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں ملک کے 31 جنوری 2020 تک یوروپی یونین سے الگ ہونے کے وعدے کو دوہرایا تھا۔