عراق : مختلف حملوں میں ایک فوجی کی موت، 7 شہری زخمی

0
0

بغداد؍؍عراق میں مختلف حملوں میں ایک عراقی فوجی کی موت ہو گئی اور سات شہری زخمی ہو گئے ۔سیکورٹی ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔دیالہ مہم کمانڈ میڈیا دفتر کے محمد علی السعدہ نے کہا کہ مشرقی صوبے دیالہ میں ایک مسلح شخص نے عراقی فوج کے ایک جوان کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ مسلح شخص اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کا دہشت گرد سمجھا جا رہا ہے ۔دیالہ صوبے میں مسلسل ہو رہی فوجی مہم کے باوجود آئی ایس کے کچھ دہشت گرد ایران سے متصل سرحد کے قریب چھپے ہوئے ہیں۔ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ بغداد میں ایک موٹرسائیکل میں دھماکے ہونے سے چار شہری زخمی ہو گئے ۔ افسر نے کہا کہ جنوبی بغداد میں ایک اور موٹرسائیکل میں دھماکے ہونے سے تین شہری زخمی ہو گئے ۔قابل غور ہے کہ 2017 میں عراقی فوج نے آئی ایس کے دہشت گردوں کو بھگایا تھا جس کے بعد ملک میں سلامتی کے حالات بہتر ہوئے ہیں لیکن یہاں اب بھی دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا