چابھار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کو تیار جاپان: روحانی

0
0

تہران؍؍ایران کے صدر حسن روحانی نے جاپان کی اپنے دو روزہ دورہ کے بعد کہا ہے کہ ٹوکیو چابھار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے ۔مسٹر روحانی نے کہا‘‘جاپان نے کہا ہے کہ وہ چابھار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے اور وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ چا بہار بندرگاہ ان کے لئے بہت اہم ہے ’’۔صدر نے کہا کہ انہوں نے مسٹر آبے کے ساتھ بہت سے مقامی اور بین الاقوامی ایشوز پر بات چیت کی ہے جس میں فلسطین،شام، عراق، افغانستان اور یمن کی پوزیشن کو لے کر بات چیت بھی شامل ہے ۔قابل غور ہے کہ چابھار بندرگاہ جنوب مشرقی ایران میں واقع ہے اور اس کی بحر ہند تک براہ راست رسائی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا