مرادآباد:سی اے اے کے خلاف جیل بھرو تحریک چلانے کا عندیہ

0
0

مرادآباد؍؍شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نکالے جارہے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دیکھتے ہی دیکھتے تشددمیں تبدیل ہوجانے کے بعد اب قانون کی مخالفت میں جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی۔مرادآبادمیں لال مسجد شہر کے مفتی منان کلیمی نے اتوار کو کہا کہ قانون کی مخالفت کرنے والوں کو اب احتجاجی مظاہروں کے بجائے جیل بھرو تحریک شروع کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں انہوں نے دیگر علماء سے بھی بات کی ہے اور ان کا بھی یہی کہنا ہے ۔ وہ ان علما کی جانب سے یہ بات کہہ رہے ہیں۔نگر مفتی نے کہا کہ اب پوری ریاست میں اس قانون کی مخالفت میں جیل بھرو تحریک شروع کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا