ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے بطورمہمان خصوصی کی شرتک
عمرارشدملک
راجوری ضلع راجوری کے مختلف علاقوںمیں محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے روڈ سیفٹی کے متعلق طلبا اور عام لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے گے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست بھر کے ساتھ ساتھ میں ضلع راجوری میں بھی روڈ سیفٹی ہفتہ شاندار طریقہ سے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی زیرِ نگرانی منایا گیا ۔وہیں اس دوران ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں ورکشاپ اور مختلف قسم کے پروگرام منعقد کئے ۔29واں روڈ سیفٹی ہفتہ کے اختیام پر راجوری کے ڈاک بنگلو میں پُر وقار تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی جو کہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جبکہ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس مہمانِ ذی وقار کے طور پر شامل تھے۔ تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلباء، محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین ، ٹرانسپورٹ یونینوں ،ٹریڈرس،سول سوسائیٹی ممبران ،سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں کے لیڈران ،تھیٹراداکاروں ،محکمہ صحت اور پریس کلب راجوری کے ممبران کے علاوہ دیگر افراد کو روڈ سیفٹی ویک کامیاب بنانے کے لئے ٹرافیوں اور مومنٹو سے نوازا گیا ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال روڈ سیفٹی ہفتہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ ،سکولی طلباءاور پریس کلب راجوری کے رول کی سراہنا کی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جاری رہنے چاہیے تاکہ عام لوگوں کو روڈ سیفٹی کی جانکاری ملتی رہے اور سکولوں میں بھی لیکچردینے چاہیے تاکہ نوجوان بھی بیدار ہوسکے ۔اس دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کے آفیسران نے بھی خطاب کیا جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال راجوری ڈاکٹر معمود نے بھی روڈ سیفٹی پر روشنی ڈالی ۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے روڈ سیفٹی ہفتہ میں حصہ لینے والوں میں ٹرافیاں اور مومنٹو تقسیم کئے اور ان کی سراہنا بھی کی اور کہا کہ بائک کو چلائے ںلیکن ہیلمٹ پہنےںتاکہ چھوٹے بڑے حادثات سے جان بچ سکے اور کار چلاتے وقت سیٹ بیلٹ لازمی لگا ئےں کیونکہ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لئے ان باتوں کا خاص خیال رکھے اور خاص طور پر یوتھ خود پر کنٹرول رکھ کر ڈرائیو کرےں ۔ اس موقع پر ضلع پنچایت آفیسر راجوری عبدالغبیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجوری ڈاکٹر معمود ،اسسٹنٹ ڈائرایکٹر پلانیگ راجوری بلال میر ،محکمہ ٹرانسپورٹ انسپکٹر راجیو بھسین۔