سرحدی عوام کو انتظامیہ کی طرف سے بھر پور مدد فراہم کی جا رہی ہے:ڈپٹی کمشنر

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو و ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے آج مختلف جگہوں پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئیکہا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے سرحدی علاقوں کے عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے ایمبولینس سروس کا بھی باضابطہ طور سے بندوبست کیا گیا ہے اور فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران وہ ایمبولینس پوری طرح سے فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں موجود رہتی ہیں تاکہ زخمی ہوئے لوگوں کو کسی بھی طرح سے پریشان نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے اس کے علاوہ کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کی سیفٹی کے لیے بینکرز کی تعمیر کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر موصوف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سیفٹی کے لیے دوران گولہ باری محفوظ پناہ گاہوں میں رہا کریں تاکہ وہ کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا زخمی ہونے سے بچ سکیں انہوں نے مذید کہا کہ کسی بھی وقت کسی بھی حالات میں انتظامیہ عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا