مقامی رضاکار تنظیموں کو سلام پیش کرتا ہوں: محمد سلیم بٹ
ملک شاکر
بانہال؍؍گذشتہ دنوں کے اندر ضلع رام بن میں جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے خراب موسم کے باعث رامبن بانہال کے درمیان کئی سڑک حادثات پیش آئے جن میں سے کئی افراد ذخمی ہوئے اور کئی افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بنے اور کئی سب ضلع ہسپتال بانہال سے وادی کشمیر کی طرف منتقل کرنے کے بعد یا تو راستے میں ہی اور یا وادی کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔ان دلخراش واقعات کی خبریں سننے پر بانہال دکھ کی لہر چھائی ایمرجینسی ہسپتال بانہال بھی وقتاً فوقتاً چیخ و پکار سے گونج اٹھا۔گذشتہ روز ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں رامسو کے مقام پر پتھر گر آنے کی وجہ سے ایک ٹیمپو گاڑی حادثے کا شکار بنی اس دلخراش حادثے میں وادی کشمیر کے بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک معصوم 6سالہ بچے کی موت موقع پر ہی ہوئی جسے دیکھ کر سب کی آنکھیںنم ہوئیں اور باقی زخمیوں کو بھی انتظامیہ کے ہمراہ مقامی رضاکار تنظیموں کے نوجوان ممبران کی مدد سے ایمرجنسی ہسپتال بانہال لایا گیا جہاں سے دو ذخمیوں کو وادی کشمیر منتقل کر دیا گیا جن میں سے چملواس بانہال سے تعلق رکھنے والے ایک ذخمی عمران نبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔اس دلخراش حادثے کی خبر سن کر بانہال کے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں کی سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔بانہال کے ایک سماجی کارکن محمد سلیم بٹ نے حادثے میں جاں بحق ہوئے افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ اور اس کے ساتھ بانہال کی تمام رضاکار تنظیموں کو سلام پیش کیا ہے خاص طور سے بانہال والینٹرس اور ریڈکراس سوسائٹی کے نوجوان ممبران کو سلام پیش کیا ہے جو کہ رضایالاہی کے حصول کے لیے ہمیشہ کوئی بھی قدرتی آفت آنے پر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد میں جٹ جاتے ہیں۔