ڈی سی پلوامہ نے ایم جی نریگا کے کاموں کا جائزہ لیا

0
0

پلوامہ؍؍ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں ایم جی نریگا سکیم کی پیش رفت کاجائزہ لیا ۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے آفیسران اورسربراہان بھی موجود تھے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ ایم جی نریگا کے تحت رواں مالی سال کے دوران 612کام مکمل کئے جاچکے ہیں جب کہ 782کام زیر تکمیل ہیں ۔ا ن کاموں کی بدولت 15لاکھ ایام کار دستیاب ہوئے۔ڈی سی نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام میں سرعت لائیں ۔انہوںنے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ سال2019-20ء کے لئے ایک کنورجنس پلان مرتب کریں تاکہ ایم جی نریگا کے کاموں کو بہتر طریقے پر عملایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا