ڈی سی راجوری کی ہدایت کے بعد دونوں سڑکوں پر کام میں تیزی
عمرارشدملک
راجوری : راجوری قصبہ میں ٹریفک جام کی وجہ سے تاجران اور عام لوگ سب پریشانی میں مبتلا ہے کیونکہ منڈی چوک ہو، بس اڈہ ہو، جواہر نگر یا کھیورہ ہو ہر طرف صرف ٹریفک جام ہی نظر آتا ہے لیکن اس ٹریفک جام کو ختم کرنے کے لئے دو سال قبل کیسابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد اقبال نے بیلا کالونی روڈ اور سرکلر روڈ کی تعمیر شروع کی تھی بعد میں پھر کافی عرصہ تک دونوں سڑکوں کا کام بند بھی رہا اور اس دوران سابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے بھی کافی حد تک ان دونوں سڑکوں کے کاموں میں اہم پیش رفت کی اور اب راجوری کے موجودہ ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نظیر شیخ نے ان دونوں سڑکوں پر خاص توجہ مرکوز کی ہے اور انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی راجوری کو سخت ہدایت دی ہے کہ بیلا کالونی روڈ کو صاف کر کے ٹریفک کے لئے شروع کرے اور ساتھ ساتھ میں روڈ کی تعمیر جاری رکھے تاکہ کام بھی چلتا رہے اور ٹریفک بھی بحال رہے اور دوسری جانب سرکلر روڈ جو کہ بیلا کالونی پْل سے شمشان گھاٹ راجوری تک کے علاقے کو جوڑتی ہے اس کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے سرکلر روڈ مکمل ہونے سے شہر کی ٹریفک جام بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔ راجوری میں تعیناتی کے فوری بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے ان دونوں سڑکوں پر توجہ مرکوز کی ہے کیونکہ وہ راجوری کی ٹریفک کو بہتر جانتے ہیں اس لئے انہوں نے راجوری قصبہ کی ٹریفک جام کو ختم کرنے کے ارادہ کے ساتھ ان دونوں سڑکوں کے کاموں میں تیزی لائی ہے تا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔