حدمتارکہ پرایک مرتبہ پھرشدیدگولہ باری

0
0

ناظم علی خان

مینڈھر؍؍ دفاعی ذرائع نے الزام عائدکیاہے کہ پا کستا نی افو اج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے سر حدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹرمیں فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں کو نشانہ بنانے کی غر ض سے گو لہ با ری کی۔ اس دوران پا کستا نی افو اج چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں سمیت درجنو ں ما رٹر شیل فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں میں داغے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بھی معقول جو اب دیا ۔ تا ہم گو لہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع موصول نہیں ہوئی ہے ، فو جی زرائع کے مطابق پا کستا نی افو اج نے سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات 12بجکر25منٹ پر فا ئرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ 1بجے تک چلتا رہا ۔ تاہم فا ئرنگ سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اب گولہ باری سے تنگ ہو گئے ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ یا ہند پاک کے مابین بات چیت کا سلسلہ شروع ہو یا دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی شروع کی جائے تاکہ انہیں پریشانیوں سے سامنا نہ ہو۔ن کا کہنا تھا کہ سر حدی علاقو ں میں کئی سال قبل بنکروں کی تعمیر کا کام شروع ہو اتھا لیکن اس وقت تک مکمل نہیں ہوا ہے اور سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگ کئی قسم کی فائرنگ اور گولہ باری کے دوران پریشیانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔انھوں نے جمو ں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر سے اپیل کی کہ سرحدی علاقہ کے لوگوں کیلئے بنکروں کے کام میں تیزی لائی جائے کیونکہ فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔جبکہ مرکزی سرکار کی طرف سے کروڑوں روپے بنکروں کی تعمیر کیلئے دئیے گئے ہیں لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ بنکر تعمیر کرنے میں انتظامیہ سست روی سے کام لے رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا