آنندی بین نے لوگوں سے امن کی اپیل کی

0
0

لکھنؤ؍؍اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ریاست میں ہورہے احتجاجی مظاہروں اور بعض مقامات پر ان کے تشدد میں تبدیل ہونے اور سرکاری املاک کے نقصان کے پیش نظر شہریوں سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ریاستی عوام کے نام پر سنیچر کو اپنی اپیل میں گورنر نے کہا کہ تشدد، آگزنی اور عوامی املاک کے نقصان سے نظم و نسق بگڑتا ہے ۔ اس سے جان ۔مال کا نقصان سمیت بچوں کی پڑھائی اور بیماروں کے علاج میں روکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور عام شہریوں کو بھی دقت ہوتی ہے ۔محترمہ پٹیل نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے تجاویز سے کسی بھی شہری کے مفاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ افواہ پیدا نہ ہونے دیں اور افواہوں سے دور رہیں۔ اس ضمن میں کئے گئے جائے گمراہ کن پروپیگنڈے سے محتاط رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا