اعجاز الحق بخاری
جموں ؍؍مرکزی جامع مسجد ریلوے جموں کے خطیب صوفی عالم دین مولانا فاروق حسین نعیمی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودگی ملکی حالات پورے ملک میں احتجاجی لہر انتہائی دکھ کی بات ہے یہ ملک جو سب سے بڑاجمہوری ملک ہے جو سیکولر جمہوری نظام رکھتا ہے لیکن اس وقت اس طرح کے فیصلے لئے گئے ہیں جس سے ہر طبقہ پریشان ہے حکومتوں کو عوامی جذبات کی قدر کرنی چاہئے یہی جمہوریت ہے جمہوری نظام میں عوامی اتفاق سے فیصلے لینے چاہئے لیکن اس موجودہ حکومت اپنے انتظام میں ناکام ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کسی ایک طبقے کی سہولت کی خاطر ملک کو نہیں چلانا چاہیے بلکہ امن وامان اور محبتوں کو ترجیح دینی چاہئے طلباء پر بربریت اور ظلم آمن و قانون کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کسی بھی آواز کو طاقت کی بنیاد پر دبایا نہیں جاسکتا ہے اس ہندوستان کو گاندھی ،اشفاق اللہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔مولانا فاروق نعیمی نے کہا کہ ہم امید کریں گے موجودہ حکومت سی اے اے جو جلد واپس لیکر ملکی حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی اور ہم امید کریں گے پرتشدد احتجاج سے پرہیز کی جائے کیونکہ امن راستے سے مسائل کا حل ہوتا ہے۔