لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں یوم جمہوریہ 2020ء کی تقریبات کے سلسلے میں انتظاما ت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ،اے سی ڈی ،ایس ڈی ایم نورآباد ،ڈپٹی ایس پی ،سی ایم او اوراے آر ٹی او کے علاوہ تحصیلداروں اور متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے اور بعد میں جے کے پی ،سی آر پی ایف،این سی سی اوربچوں کی ٹکڑیوں کے پریڈ کی سلامی لیں گے ۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ تقریبات کے دوران ایک رنگا رنگ تمدنی اورثقافتی پروگرام پیش کیاجائے گا۔ترقیاتی کمشنر نے تقریب کے احسن انعقاد کے لئے تمام آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا۔