کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کوارڈنیشن کمیٹی کی صوبائی کمشنر کے ساتھ ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍لیفٹنٹ گورنر کی ہدایات کے تحت صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج کشمیر ہوٹل اینڈریسٹورنٹ کوارڈینیشن کے ممبران کے ساتھ ملاقات کی تاکہ اُن کی جائز شکایات کاازالہ کیاجاسکے۔اس سلسلے میں آج منعقدہ میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل(رجسٹریشن) ڈائیریکٹر ٹورازم،چیف انجینئر آر اینڈ بی،کمشنر ایس ایم سی ،وی سی لائوڈا اورکشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر سیاحت اور سیاحتی کاروبار سے جُڑے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈل جھیل کے متصل کئی پوٹلوں کی مرمت کی فوری ضرور ت ہے۔صوبائی کمشنر نے ناظم سیاحت،وی بی سی لائوڈا اورکئی سینئر آفیسران،جنہیں ترقیاتی کمشنرسرینگرنے نامزد کیا ہے ،ایسے ہوٹلوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔یہ فہرست صوبائی کمشنر کے دفتر کو پیش کی جائے گی تاکہ صوبائی کمشنر کی قیادت میں ایپکس کمیٹی فہرست کی منظوری کے بعد اسے ہائی کورٹ کو پیش کرے گی تاکہ اس سلسلے میں منظوری حاصل کی جاسکے۔صوبائی کمشنر کی ہوٹل اینڈریسٹورنٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کافی نتیجہ خیز رہی۔انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے سلسلے میں صوبائی کمشنر نے ناظم سیاحت کو رجسٹرڈ شدہ ہوٹلوں اورٹور اینڈ ٹریول ایسوسی ایشنوں کی فہرست مقامات کے ساتھ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔جب کہ ترقیاتی کمشنر سرینگرمحکمہ ہینڈی کرافٹس کے ساتھ تجاویز حاصل کرکے ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشنوں کے اندراج کے بارے میں جانکاری حاصل کریںگے۔دونوں فہرستیں ترقیاتی کمشنرسرینگر کے دفتر کو پیش کی جائیں گی تاکہ انٹرنیٹ سہولیت کی بحالی کو یقینی بنایاجاسکے۔یہ سہولیت انتطامیہ کی نگرانی میںکام کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا