اسٹامپ ڈیوٹی کی نرخیں ۔2020

0
0

ڈویژنل کمشنر نے ڈویژنل ویلویشن بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انہوںنے اسٹامپ ڈیوٹی کی نرخوں کا جائزہ لیا۔یہ جائزہ سال 2020کے لئے لیا گیا ۔ ڈویژنل کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے اسٹامپ ڈیوٹی کی نئی نرخوں کے بارے میں تفصیلات طلب کیں۔صوبائی کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ آفیسروں سے تلقین کی کہ زمین اور جائیداد کی قیمتیں قواعدوضوابط کے تحت نوٹیفائی کی جانی چاہیے۔تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ڈویژنل ویلویشن بورڈ کے ممبران نے ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق جائیداد اورزمین کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی کی نرخوںکو منظوری دی۔یہ نرخیں یکم جنوری2020سے 31دسمبر2020ء تک لاگو رہیں گی۔عام لوگوں کے لئے تمام ڈپٹی کمشنراسٹامپ ڈیوٹی کی نرخیں یکم جنوری کو انتظامیہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنرسرینگر ،اے آئی جی رجسٹریشن ،ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،ڈی سی اسٹامپ ڈیوٹی،ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس،ناظم زراعت اور تعمیرات عامہ کے اعلیٰ آفیسران موجود تھے جب کہ وادیٔ کشمیر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا