لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا مِتل کی جانب سے شروع کی گئی شجر کاری مہم کے تحت آج ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی سری نگر کی جانب سے دو تقریبات کا اِنعقاد ہوا۔پہلی تقریب جوینائل اُوبزرویشن ہوم ہارون میں اَربن فارسٹری ڈویژن کے اِشتراک سے منعقد ہوئی جس میں جوینائلز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی سری نگر عدنان سعید ، کنزرویٹرفارسٹ سری نگر ، ڈی ایف او سری نگر، پیرا لیگل رضاکاروں ، جوینائل اُوبزرویشن ہوم کے عملے اور اہلکاروں نے بھی اِس مہم میں شرکت کی۔دوسری شجرکاری مہم بال آشرم اور ناری نکیتن شالیمار میں منعقد کی گئی۔