جموں کے چار ہسپتالوں میں 24 گھنٹے چالو رہنے والے امرت فارمیسز کا اِفتتاح

0
0

اگلے برس جنوری میںمزید 6 فارمیسز کھولے جائیں گے:اتل دُولو
لازوال ڈیسک

جموں؍؍صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے جموں ضلع کے اِنتہائی نگہداشت کے اِداروں میں چاربل میڈیسنز اینڈ ریلائوبل امپلانٹس فار ٹریٹمنٹ‘‘ ( امرت) فارمیسز کا اِفتتاح کیا۔جن ہسپتالوں میں امرت فارمیسز کھولے گئے اُن میں گورنمنٹ ڈینٹل ہسپتال امپھلا ،ایس ایم جی ایس ہسپتال شالیمار ،سپر سپیشلٹی ہسپتال اور گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں شامل ہیں۔فارمیسز کے افتتاح کے فوراً بعد اتل ڈولو افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِن فارمیسز کو مریضوں کی سہولیت کے لئے 24گھنٹے چالو رکھنا یقینی بنائیں۔امرت مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کا ملک بھر میں ریٹیل فارمیسز کا ایک سلسلہ ہے جو مہلک بیماریوںکے علاج ومعالجہ کے لئے ایک آسان طریقہ کار ہے ۔اس موقعہ پر ایف سی نے میڈیکل افسروں ، فارمیسسٹوں کے ساتھ بات چیت کی اور مریضوں کے لئے سٹاکس کی دستیابی اور سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ایف سی کو اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ 6امرت سٹور ، تین جموں اور تین سری نگر میں 20؍ جنوری کو کھولے جائیں گے۔ایف سی کے ہمراہ ڈائریکٹر اہیلتھ سروسز جموں ، پرنسپل جی ایم سی جموں ، پرنسپل ڈینٹل کالج جموں ، سٹیٹ ڈرگس کنٹرولر ، ایڈمسٹریٹر ہسپتال کے علاوہ ایسو سی اسیٹیڈ ہسپتال جموں کے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ بھی تھے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا