جگل کشورشرمانے تعلیمی ڈھانچہ بہتربنانے کیلئے 10لاکھ روپے دینے کااعلان کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گوجردیش چیریٹبل ٹرسٹ نے جموں کے نامورنجی اسکول خدابخش پبلک ہائراسکینڈری سکول کے 25ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے سلورجوبلی تقریب کااہتمام کیاجس میں ممبرپارلیمنٹ جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ جگل کشورشرمامہمان خصوصی جبکہ کمشنرسیکریٹری ہائرایجوکیشن جے اینڈکے طلعت پرویزروہیلا اورسیکنڈاِن کمانڈ سی آرپی ایف کمل سسودیا مہمانان ذی وقارتھے۔پروگرام کاآغازگوجردیش چیریٹبل ٹرسٹ کے سرپرست اورسابق وائس چانسلرباباغلام بادشاہ یونیورسٹی راجوری ڈاکٹرمسعوداحمدچوہدری اورچیئرمین عبدالحمیدچوہدری کی موجودگی میںممبرپارلیمنٹ جگل کشورشرماکے ہاتھوںکے بی پبلک سکول میں طلباء کیلئے نئی کمپیوٹرلیب کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔اس کے بعدممبرپارلیمنٹ نے سکول اوراس کے ہاسٹلوں کامعائینہ کیا۔ٹرسٹ کمپلیکس میں منعقدہ کے بی پبلک سکول کی سلورجوبلی تقریب کااستقبالیہ خطبہ ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری عبدالحمیدنے پیش کرتے ہوئے مہمانوں اورشرکاء کااستقبال کیا۔اس کے بعدکمشنرسیکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم طلعت پرویزروہیلانے کے بی پبلک سکول کے تعلیمی ڈھانچے اورسکول کے طلباء کودی جارہی سہولیات اوران کے ہنرکی تعریف کی ۔اس سے پہلے طلباء وطالبات نے شاندارثقافتی پروگرام پیش کئے جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔اپنے خطاب میں روہیلانے کہاکہ ٹرسٹ اورسکول کوحکومت کی طرف سے ہرقسم کاتعاون فراہم کیاجارہاہے تاکہ طلباء کوبہترتعلیم مہیاکرائی جاسکے۔جگل کشورشرمانے اپنے خطاب میں کہاکہ ٹرسٹ کی طرف سے تمام طبقوں کی بہبوداوران کی تعلیم کاانتظام کیاہے جوکہ بہت ہی اچھی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کامشن ہے کہ تمام طبقوں کی ترقی ہے اس لیے ہم ٹرسٹ کوہرقسم کاتعاون دیں گے۔انہوں نے اس موقعہ پر ٹرسٹ کو10لاکھ روپے دینے کااعلان کیا۔اپنے خطاب میں ٹرسٹ کے سرپرست مسعوداحمدچوہدری نے طلباء کی صلاحیتوں کوسراہا اورانہیں محنت اورلگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پرزوردیا۔سیکنڈاِن کمانڈسی آرپی ایف کمل سسودیانے کے بی پبلک سکول کے طلباء کی اکیڈمک کارکردگی کوسراہااوران کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے طلباء کوزندگی میں شاندارکارکردگی کیلئے اہم باتوں کی جانکار ی دی۔اس سے پہلے سکول کی پرنسپل نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی اورسکول کے ان طلباء کواعزازات عطاکئے گئے جنہوں نے شانداراکیڈمک کارکردگی کامظاہرہ کیا۔اختتام پر شکریہ کی تحریک ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالحمیدچوہدری نے پیش کی۔ اس موقعہ پر سابق ایم ایل سی وکرم رندھاوا ،ڈاکٹردویندرمنیال سابق وزیر کے علاوہ ٹرسٹ کے ممبران شوکت جاوید،شوکت چوہدری، جاویدراہی، ارشدچوہدری، شاہ محمدایڈوکیٹ ،طارق ابرار، محمدآصف پوسوال، انورچوہدری ایڈوکیٹ اورمعززین کی کثیرتعدادموجودتھی۔