لازوال ڈیسک
کانپور؍؍اتر پردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ روز شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے پرتشدد رخ اختیار کر لینے کے بعد آج شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں پھول لے کر اور انسانی چین بناکر اپنا احتجاج درج کرایا۔اس قانون کے خلاف احتجاج آج بھی جاری ہے لیکن پرامن ہے اور شہریوں نے اس متنازع قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے آج انسانی چین بنائی اس دوران وہ اپنے ہاتھوں میں پھول لئے ہوئے تھے۔ ان کے اس طریقے نے سبھی کا دل جیت لیا۔ شہریوں کے ہاتھوں میں پھول دیکھ کر سیکورٹی میں تعینات پولیس کے چہرے پر مسکراہٹ سے کھل اٹھے۔جمعہ کو شہر کے بابوپوروا میں مظاہرین پر ہوئی فائرنگ میں 11 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں سے دو کی آج موت ہوگئی۔ دونوں کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم ہاؤس کے پاس لوگوں کی کافی بھیڑ اکٹھا ہے۔ سیکورٹی کو کثیر تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ صرف مہلوکین کے اہل خانہ کو پوسٹ مارٹم ہاؤس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔مہلوکین کے گھروں پر بھی سخت سیکورٹی پہرہ ہے۔ مت?ثرین کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کی موت پولیس کی فائرنگ سے ہوئی ہے۔ لہذا اس کی جانچ ہونی چاہیے اور خاطی پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔اس سے پہلے دہلی میں بھی احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس اہلکارو کو پھول پیش کر کے سب کا دل جیت لیا تھا۔