مشہور شاعر مرزا غالب150 ویں برسی کے پر اظہار تحسین

0
0

ان کی یاد میں 25دسمبر کو نہرو سینٹر میں شاندار جلسہ کاانعقاد
ممبئی؍؍ہندوستان کے اردو-فارسی کے مشہور شاعر ، مرزا غالب کی یاد میں ‘پاسبانِ ادب’ ٹرسٹ نے 25 دسمبر کو ورلی کے نہرو سنٹر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے ۔اس ٹرسٹ کے صدر سینئر آئی پی ایس آفیسر اور ڈی جی پی قیصر خالد کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا جوکہ خود ایک شاعر ہیں،اس پروگرام کو دو مراحل میں رکھا گیا ہے ۔’پاسبانِ ادب’ کے صدر قیصر خالد نے ایک پریس کانفرنس میں مذکورہ پروگرام کی تفصیل پیش کرتے ہوئے مطلع کیا کہ مراٹھی شعراء کانفرنس ” کیوانجلی ” کا پہلا اجلاس 12 سے 3 بجے تک ہوگا۔ مراٹھی شعراء کانفرنس ” کیوانجلی ” میں اشوک نیگاؤںکر ، اشونی ، جوشی ، گایتری سپری ، گرو ٹھاکر ، کشور کدم ، سندیپ سامنت ، شری پد جوشی ، ویبو جوشی وغیرہ جیسے شعراء اپنی نظمیں سنائیں گے ۔ دوسرے اجلاس میں شام کے چار بجے سے شام نو بجے تک شاعر اور نغمہء نگار ارشاد کامل کے دی انک بینڈ اور گلوکار موسیقار توصیف اختر کے ذریعہ مرزا غالب کی غزلوں کے شعروں کا انوکھا موسیقی سے بھر پور پروگرام پیش کیا جائے گا۔ قیصر خالد کے مطابق ، اس تقریب کا بنیادی مقصد مرزا غالب کی 150 ویں برسی کی یاد دلانے کے لئے اس پروگرام۔کا۔انعقادکیا گیا ہے -ممبئی کے آرٹ-لٹریچر-کلچرل شعبے کی طرف سے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔ "پاسبانِ ادب” اب تک ملک کے دیگر شہروں ممبئی ، نوی ممبئی ، پونے ، نئی دہلی ، لکھنؤ ، رائے بریلی وغیرہ میں مصنفین ، خواتین مصنفین کے درمیان مباحثوں ، سیمیناروں ، فنی نمائشوں ، نیم کلاسیکی گائیکی وغیرہ کے پروگرام منعقد کرچکا ہے جن میں مذکورہ فن۔کار اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔اور ان تقریبات میں مختلف ممالک اور شہروں کے مختلف خطوں سے شائقین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ہے جن کا تعلق تعلیم ، صنعت ، فلم ، سماجی خدمت ، کاروبار ، بیوروکریسی وغیرہ سے رہا ہے ۔پچھلی دہائی میں 50 سے زیادہ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ 25 دسمبر کو ہونے والے پروگرام میں ادبی شخصیات کے لئے داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔اس موقع پر قیصر خالد نے کہاکہ قومی سطح پر 2012 سے ہم نے دہلی اور دیگر شہروں میں پاسبان ادب کے پروگرام۔شروع کردئیے ہیں اوریہ سفر جاری رہیگا۔اس پریس کانفرنس۔میں پاسبان ادب کے سفر پر ایک پانچ منٹ کی فلم۔بھی دکھائی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا