بی بی سی دے گا سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ

0
0

نئی دہلی؍؍بی بی سی 2019میں ہندستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خاتون کھلاڑی کو بی بی سی اسپورٹس ویمین آف دی ایئر ایوارڈ سے سرفراز کرے گا۔بی بی سی نیوز میں ہندوستانی زبانوں کی چیف روپا جھا نے جمعرات کو یہاں ایک پروگرام میں سڈنی اولمپک کی کانسے کا تمغہ فاتح خواتین ویٹ لفٹر کرنم ملیشوری کی موجودگی میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ اس کے علاوہ ہندستانی کھیلوں میں بے مثال شراکت دینے والی آئکن خواتین کھلاڑی کو مارچ 2020 میں ایوارڈ نائیٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔بی بی سی اسپورٹس ویمین آف دی ایئر ایوارڈ کے فاتح کا اعلان آٹھ مارچ کو کیا جائے گا۔ روپا جھا نے بتایا کہ اس ایوارڈ تقریب کو پہلی بار ہندستان میں منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس باوقار ایوارڈ کے لئے ملک بھر سے کھیل صحافیوں، ماہرین اور کھیل مصنفین کی 40 رکنی جیوری نے پانچ فائنلسٹس منتخب کر لیا ہے اور ان پانچ فائنلسٹس کو آن لائن ووٹنگ کے لئے عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان پانچ نامزد کھلاڑیوں کے نام سامنے آنے کے بعد ان کی زندگی کی جدوجہد اور کامیابی کی کہانی کا نشر کیا جائے گا اور شائقین کے لئے آن لائن ووٹنگ فروری کے شروع میں کھول دی جائے گی۔فاتح کا اعلان آٹھ فروری کو دہلی میں کیا جائے گا۔ملیشوری نے اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک سال میں اس طرح کے ایوارڈ سے خواتین کھلاڑیوں کو نیا حوصلہ ملے گا اور وہ کھیلوں میں ملک کے لئے بین الاقوامی سطح پر کئی تمغے جیتیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا