نارتھ ایسٹ کو شکست پہلے مقام پر پہنچا بنگلور

0
0

گوہاٹی؍؍ دوسرے ہاف میں کئے گئے دو گولوں کے دم پر بنگلور ایف سی نے بدھ کی رات ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کے میچ میں میزبان نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کو اس کے اپنے گھر اندرا گاندھی اتھلیٹک اسٹیڈیم میں 2- 0 سے شکست دے دی۔اس جیت سے بنگلور نے ایک بار پھر پہلا مقام حاصل کر لیا ہے ۔ وہ تیسرے مقام سے پہلے نمبر پر آ گئی ہے ۔ موجودہ فاتح کے اب نو میچوں میں 16 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ نارتھ ایسٹ پانچویں مقام پر ہی قائم ہے ۔ اس کی یہ آٹھ میچوں میں دوسری شکست ہے ۔ میچ کی شروعات دونوں ٹیموں کی جانب سے سست ہی ہوئی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ٹیموں نے رفتار پکڑنے کی کوشش کی اور موقع بنانے شروع کئے ۔ ان میں سے زیادہ تر موقع ہاف چانس تھے جو گول میں تبدیل نہیں ہو سکے ۔ 25 ویں منٹ میں ضرور بنگلور کے گول کیپر گرپریت سنگھ سندھو نے ایک اچھا دفاع کیا۔راہل گیند غلطی سے مارٹن چاویز کو دے بیٹھے جنہوں نے اپنے سینے سے اسے روکا اور پھر کک لگائی جسے گرپریت نے روک لیا۔ اس سے پہلے کچھ کارنر بھی ٹیموں کو ملے تھے جن پر اکاؤنٹ نہیں کھل سکا۔ 33 ویں منٹ میں بنگلور کے ادانتا سنگھ گول کرنے کے قریب پہنچے ۔ ان کے پاس خالی گول پڑا تھا جس کا وہ فائدہ اٹھانا چاہتے تھے تاہم جلد بازی میں وہ گیند کا نشانہ صحیح جگہ نہیں لگا پائے اور گیند کراس بار سے ٹکرا کر باہر چلی گئی۔ پہلے ہاف کا وقت اختتام پر تھا۔ دونوں ٹیمیں چاہتی تھیں کہ اکاؤنٹ کھولیں اور اسی وجہ سے تھوڑی زیادہ جارحانہ بھی ہوئیں۔ اسی وجہ سے دو یلو کارڈ اس ہاف میں دیے گئے ۔ 41 ویں منٹ میں نارتھ ایسٹ کے رڈیم اور ایک منٹ بعد بنگلور کے ایرک پارٹالو کو یلو کارڈ دیا گیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک آتے آتے میزبان ٹیم زیادہ جارحانہ رہی تاہم گیند دونوں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا