مرحوم پِیر غُلام نبی شاہ کی دُختر ِ نیک اختر کی اچانک وفات

0
0

ڈاکٹر شہناز گنائی نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍سابق ایم۔ایل۔سی۔ ڈاکٹر شہناز گنائی نے اپنے والدِ مرحوم کے ایک وفادار ساتھی مرحوم پِیر غُلام نبی شاہ کی دُختر ِ نیک اختر کی اچانک وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں موصوفہ نے مرحومہ کے بھائی اور اُن کے شو ہر کے ساتھ تعزیت ظاہر کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اوربُلندی ِ درجات کے لئے دُعا کی۔ اُنہوں نے مرحومہ کے لواحقین سے کہا کہ وہ اس دُکھ کی گھڑی میں اُن کے ساتھ برابر کی شریک ہیں ۔ اُنہوں نے مرحومہ کے والد پیر غُلام نبی شاہ مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرحوم خواجہ غُلام احمد گنائی کے ایک مُخلص ساتھی تھے اور اُن کا گنائی کُنبہ کے ساتھ گہرا رشتہ تھا۔ وہ نہ صِرف ایک مُخلص بلکہ نیک سیرت ، شریف النفس، غریب پرور اور دُور اندیش شخص تھے اور یہی اوصاف اُنہوں نے اپنی اولاد میں بھی مُنتقل کئے تھے۔ ڈاکٹر گنائی نے کہا کہ مرحومہ کی وفات نے جہاں اُن کے گھرانہ کو پُرنم کیا وہیں علاقہ کی خواتین کو بھی سوگوار کیا ہے ۔ اُنہوں نے بارگاہِ الٰہی میں مزید دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی رحلت سے اُن کے گھرانے میں جو خلاء پیدا ہوا ہے ربِ قدیر اُسے جلد پُورا کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا