ریاض ملک
منڈی ؍؍محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے تحصیل کمپلیکس منڈی میں ضلع سوشل ویلفیئرآفیسر پونچھ شکیل احمد ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بلاک ساتھرہ بلاک منڈی اور بلاک لورن کے سرپنچوں پنچوں کے علاوہ منڈی کے بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیر مین شمیم احمد گنائی اور ساتھرہ بلاک ڈولپمنٹ کونسل چیرمین فریدہ بی بھی شامل ہوئے ۔ اس موقع پر سرپنچوں نے اپنے اپنے مسائیل کو سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ اس وقت کئی پنچائیتوں میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کے علاوہ کئی بیوائیں بھی بغیر پنشن کے ہیں ان کی جلد از جلد پنشن لگائی جائے اور دوسری سہولیات کو بھی مستحقین تک پہنچایاجائے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفسر شکیل احمد اور تحصیل سوشل ویلفیئر آفسر محمد اعظم راتھر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے پنشن کے لئے جو کاغذات ضرورت ہیں ۔ ان کو سرپنچ حضرات 25 دسمبر 2019 تک مکمل کرکے دفتر میں جمع کروائیں تاکہ مستحقین کو پنشن فراہم کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا اڑائی گائوں اور پرال کوٹ کو سو فیصدی جبکہ دیگر پنچائیتوں میں بھی مستحقین کی پنشن لگوانے کے وعدے پر کام کیا جارہاہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام تر کاغذات اور لوازمات کو پوراکیا جائے۔ انہوں نے سرپنچوں سے محکمہ کا تعاون دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہا جس طرح کا تعاون سرپنچوں کی جانب سے دیاجائے گا اس قدر عوام کی پنشن لگانے میں آسانی ہوگی ۔ اس حوالے ضلع سوشل ویلفیئرآفیسر نے ذرایع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ھدائیت پر اس میٹنگ کا مقصد یہ تھاکہ محکمہ کو جو تخمینہ ملاہے۔ اس میں جسمانی طور معذور افراد اور جن لوگوں کی عمریں ستر سال سے زیادہ ہوچکی ہیں ترجیح بنیادوں پر ان کی پنشن لگائی جائے۔ اسی حوالے سے تحصیلدار منڈی کی موجودگی میں تمام سرپنچوں کو کاغذات پوراکیے جانے جانکاری فراہم کی گئی