انٹرنیٹ خدمات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

0
0

ملک شاکر

بانہال؍؍ریاست جموں و کشمیر میں ایک تاریخی فیصلے کے تحت جہاں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معتل کر دیا گیا تھا لیکن کچھ عرصہ گزرنے پر پہلے صوبہ جموں میں موبائل سروس کو بہال کر دیا گیا اور اس کے بعد وادی کشمیر میں پوسٹ پیڈ سروس کو بہال کر دیا گیا۔تاہم اگرچہ حکومت ریاست میں بہتر حالات کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے تو پھر ریاست میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کیوں نہیں ہو پائی ہے۔صوبہ جموں کی اگر بات کی جائے تو حالات پرامن رہنے کے باوجود بھی انٹرنیٹ سروس معتل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر سرکاری ملازمین اور طلباء کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے مختلف کلاسوں کے امتحانات کے نتائج و انٹرنس ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخوں کی جانکاری انٹرنیٹ خدمات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے وقت پر نہیں مل پاتی جس کی وجہ سے طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے اور بہت سے طلباء کو ذہنی پریشانی کا شکار ہونا پڑتا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔انٹرنیٹ خدمات کی ادم دستیابی کے سلسلے میں بانہال میں لوگوں نے لاذوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف سے مرکزی سرکار یہ دعوے کر رہی ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہیں تو وہی دوسری جانب انٹرنیٹ خدمات کی ادم دستیابی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر حالات بہتر ہیں تو انٹرنیٹ خدمات کی معتلی سے لوگوں کے مشکلات کو کیوں نہیں سمجھا جاتا ہے۔بانہال میں لوگوں نے مرکزی سرکار سے سے اپیل کی ہے کہ حالات بہتر ہیں اور سرکار کو چاہیے کہ انٹرنیٹ سروس کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلباء و سرکاری ملازمین کو آسانی فراہم ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا