ترقیاتی کمشنر گاندربل نے انٹرنیٹ سہولیات کے کام کاج کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے آج منی سیکریٹریٹ میںقائم انٹرنیٹ سہولیاتی مرکز کے کام کاج کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر سہولیاتی مرکز کے متعلقہ آفیسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس سہولیت کا قیام 4ستمبر کو عمل میں لایا گیا تھا تاکہ سرکاری محکمے ای ٹینڈرنگ کے لئے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ضلع کے طلبأ بھی جی اے ٹی ای اورنیٹ امتحانات کے فارم آن لائین داخل کرنے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔دریں اثنأ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایڈجیوکیٹنگ آفیسر گاندربل نے فوڈ سیفٹی اینڈ سٹنڈاڈس ایکٹ کی خلاف ورزیوں میں ملوث تاجروں اوردکانداروں کے خلاف 265000روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا