یومِ جمہوریہ 2020ء

0
0

وادی کے کئی اضلاع میں انتظامات کو دی جارہی ہے حتمی شکل
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍یوم جمہوریہ 2020ء کے سلسلے میں تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے وادی کے کئی اضلاع میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر انہیں بتایاگیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب پولیس لائینز میںمنعقد ہوگی جب کہ اسی طرح کی تقریبات تمام تحصیل ہیڈکواٹر پر منعقد ہوگی جہاں جے کے پی ،سی آرپی ایف،طلبأ اوردیگر شرکأ مارچ پاسٹ میں شامل ہوں گے۔انہوںنے آفیسران کو تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے تمام انتظامات کوحتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔اُدھر بانڈی پورہ میں ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کو ایک میٹنگ میں حتمی شکل دی۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔انہوںنے سٹیڈیم میں تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو یقینی بنانے پر زوردیا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ تقریبات کے دوران ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔جس میں سکولی بچے حصہ لیں گے۔ترقیاتی کمشنر نے تقریبات کے بہتر انتظامات کے لئے آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔دریں اثنأ اننت ناگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نذیر احمد خواجہ نے آج ضلع آفیسران اورسیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران یوم جمہوریہ کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب جی ڈی سی بائز کھنہ بل میں منعقد ہوگی جہاں جموںوکشمیر پولیس ،آئی آر پی ،سی آر پی ایف ،ہوم گارڈ،ڈسٹرکٹ لیڈیز پولیس،پولیس بینڈ ،این سی سی اورسکولی بچے مارچ پاسٹ میں شرکت کریںگے۔اے ڈی ڈی سی نے تمام محکموں پر زوردیا کہ وہ شرکأ کے لئے تمام بہتر انتظامات کویقینی بنائیں۔اس دوران اے ڈی ڈی سی نے ڈورو ،کوکر ناگ ،پہلگام ،بیجبہارہ کے ایس ڈی ایمز اورتحصیلداروں کو یوم جمہوریہ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا