ترقیاتی کمشنر نے انٹرویو عمل کا معائنہ کیا
لازوال ڈیسک
کپوارہ؍؍ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے آج ڈاک بنگلہ کپوارہ کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کپوارہ کی طرف سے جونیئر سٹاف نرس کی اسامیوں کے لئے انٹرویوز لئے جارہے ہیں ۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر شفاف اور منصفانہ طورامیدواروں کاانٹرویو لینے کی ہدایت دی۔انٹرویو کا عمل 19دسمبر کو شروع ہوا جو کہ 21دسمبر2019ء تک جاری رہے گا۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ 42اسامیوں کے لئے 168امیدواروں کا انٹرویو لیا جارہا ہے جنہوںنے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا۔