تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ میڈیا پونچھ کی جانب سے آج ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوپریشنز پونچھ محمد اعجاز بھٹ و ڈاکٹر بھیشم دوبے جنہوں نے اپنی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام بنا لیا تھا اور اب جب ان کا یہاں سے تبادلہ ہوا ہے تو جگہ جگہ ان افسران کے لیے الوداعی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں آج پونچھ میڈیا کی طرف سے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس پونچھ رمیش انگرال ایڈیشنل ایس پی پونچھ عادل حمید گنائی نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایکس ای این پی ڈی ڈی مقبول نائک سینئر صحافی پردیپ کھنا ایڈوکیٹ افتخار بزمی محمد یاسین شمع مینیجنگ ڈائریکٹر پونچھ ویڑن چینل محتشم احتشام بھٹ رندھیر سنگھ جے بی سنگھ تنویر پونچھی جانگیر شیخ بھوپندر سنگھ انوبھو مصری راجیش کھجوریہ سنجیو شرما راکیش کمار پردیپ شرما دھنج شرما ک علاوہ کئی دیگر صحافی بھی موجود رہے۔