یواین آئی
کلکتہ؍؍شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تین دنوں کلکتہ کے مختلف علاقوں سے جلوس کی قیادت کرنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اب سوشل میڈیا پر بھی نئے قانون کے خلاف مہم کی شروعات کردی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاوئنٹ فیس بک اور ٹوئیٹر پر اپنے پروفائل کی تصویر تبدیل کرتے ہوئے متحدہ ہندوستان والا لوگو لگایا ہے ۔شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے ممکنہ نفاذ کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شروع سے کررہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کل جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں یہ دونوں قانون کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے سوموار، منگل اور بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس کی قیادت کی تھی۔خیال رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی نے ہندوستان کے آئین ودستور کا حلف لیا۔جب یہ قانون کی شکل اختیار کرلیا ہے تو ایک وزیر اعلیٰ کے طور پر وہ کیسے اس قانون کی مخالفت کیسے کرسکتی ہیں۔تاہم ممتا بنرجی نے گورنر کے اس بیان کا جواب نہیں دیا ہے مگر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اور سوشل اکاؤنٹ کا پروفائل تصویر تبدیل کرتے ہوئے اپنے موقف کو واضح کردیا ہے ۔