یواین آئی
جموں؍؍ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پرجمعرات کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے یہاں بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج صبح تقریباً 7.15 بجے ضلع پونچھ کے منکوٹے سیکٹر میں کنٹرول لائن پر مارٹر اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہند فوج بھی اس کا کرارا جواب دے رہی ہے ۔ تاہم یہاں ابھی تک کسی بھی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 17 دسمبر کو سندر بنی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی گولہ باری میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔