جے اینڈ کے چیمبر آف اِنڈپنڈنٹ پاور پروڈیوسرس کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے اینڈ کے چیمبر آف اِنڈپنڈنٹ پاور پروڈیو سرس کا ایک وفد آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوا۔وفد نے مختلف معاملات کے علاوہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں چھوٹی پن بجلی سیکٹر کے لئے پانی کے استعمال کے اخراجات سے متعلق معاملات کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کی طرف سے اُٹھائے گئے معاملا ت پر ہمدردی سے غور کرنے کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے کہا کہ چھوٹے پن بجلی پروجیکٹ کلہم بجلی کے منظرنامے بالخصوص جموں وکشمیر کے دُور دراز علاقوں کے لئے ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا