شام میں موجود فوج کی تعداد نہیں بڑھائے گا روس

0
0

ماسکو؍؍روس کا کہنا ہے کہ وہ شام میں موجود اپنی فوج کی تعداد کو نہیں بڑھائے گا جبکہ سکیورٹی کے طور پر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو بھیجا جائے گا۔روس کے جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورس کے سربراہ ویلری گیراسموو نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا‘‘موجودہ دورمیں شامی حکومت کو ضروری امداد مہیا کرانے کے لئے فوج کے جوانوں کی تعداد کافی ہے ’’۔مسٹر گیراسموو کے مطابق روسي ملٹری پولیس نے شام میں دہشت گردوں سے علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے بہتر کام کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملٹری پولیس فی الحال کوباني اور الجزیرہ میں گشتی مشن میں مصروف ہے اور ترکی کی مہم ‘پیس سپرنگ ’ کے دائرے علاقوں میں جنگ بندی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ واضح ر ہے کہ روس نے شام کے صدر بشار الاسد کی درخواست پر ستمبر 2015 میں شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی مہم شروع کی تھی ۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 11 دسمبر2018 کو شام میں داعش دہشت گرد تنظیم کی شکست کے اعلان کے ایک ہفتے بعد ملک سے روسی فوجیوں کے ایک دستے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کی تھی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا