سرنکوٹ میں محکمہ بجلی کی چھاپہ ماری

0
0

بوئیلر،ہیٹرضبط،غیرقانونی کنیکشن اوربجلی کابے جااستعمال ناقابل قبول:انجینئر چوہدری سرفراز
افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍محکمہ بجلی کے اے ای ای سرنکوٹ چوہدری سرفرازاحمدنے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ سرنکوٹ قصبے کی کئی بستیوں محلوں کادورہ کیااوراچانک چھاپہ مارکارروائی چلاتے ہوئے غیرقانونی طورپرچلائے جارہے ہیٹر،بوائیلر وغیرہ ضبط کئے۔اُنہوں نے محکمہ بجلی کیخلاف بجلی بحران کولیکرعوامی غیض وغضب کوغیرمناسب قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب بجلی کااس طرح بیجااستعمال ہوتاہے توایسے قصورواروں کیخلاف کوئی لب کشائی نہیں کرتاالبتہ اپنی غلطیوں کیلئے بھی محکمہ بجلی کی کھینچائی کرتاہے، لہٰذاموسم سرمامیں پیداشدہ بجلی بحران سے باہرنکلنے اور صورتحال کو بہتربنانے کاواحد حل بجلی کامناسب اور جائز استعمال ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ بھاری وولٹیج کھنچنے والے بوائیلر اورہیٹرلگائے جارہے ہیں جن سے بجلی وولٹیج کم ہوتی ہے، اور یہ بجلی غیرقانونی طورپراستعمال ہوتی ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں، لہٰذا محکمہ کی ٹیم متحرک رہے گی اور قصورواروں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ بجلی کو اپناتعاون دیں تاکہ محکمہ بہترڈھنگ سے عوام کی خدمت کرسکے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا