سرینگر؍؍ڈائریکٹر لأ انورسمنٹ جے اینڈ کے عبدالرحیم سامون کی صدارت میں آج منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں جراثیم کُش ادویات ،کھادوں اوربیجوں کے نمونوں کے علاوہ نان ایف سی او پر ڈکٹس،کھادوں کے سٹاک کی دستیابی اورغیر معیاری جراثیم کُش ادویات اورکھادوں اور بیجوں کی فروخت پرروک لگانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لأ انفورسمنٹ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈسٹرکٹ لأ انفورسمنٹ آفیسر،لأ انفورسمنٹ انسپکٹروں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے آفیسران پرزوردیا کہ وہ ضلع اور صوبائی سطح پر قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ اس پورے نظام میں شفافیت اور تندہی وجوابدہی یقینی بن سکے۔