لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق وزیر عثمان مجید نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چند رمرمو کے ساتھ ملاقات کی۔سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے عوامی بہبود ، امن و قانون کو قائم رکھنے اور کلہم ترقیاتی عمل میں تیزی لانے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر کو یونین ٹریٹری میں پُر امن ماحول قائم رکھنے میں اُن کی طرف سے کی جارہی کوششوں کو جاری رکھنے کی تاکید کی۔