سابق ایم ایل سیز کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق ایم ایل سیز کا ایک وفد آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوا۔ وفد کی قیادت رومیش اروڑہ کر رہے تھے جبکہ دیگر لوگوں میں چرنجیت سنگھ خالصہ اور اجے بھارتی شامل تھے۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو سی ڈی ایف کے تحت کئی کاموں کی تکمیل یقینی بنانے ، طبی سیکٹر میں معقولیت لانے اور جمو ںیونیورسٹی میں گورو نانک دیو جی چیئرکے قیام و دیگر اہم عوامی مفاد سے متعلق معاملات زیر غور لائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔اُنہوں نے سابق ایم ایل سیز کو لوگوں کی بہبودی کے سلسلے میں اٹھائے جارہے اقدامات جاری رکھنے کی تاکید کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا