ایک مسافرموقع پرہی لقمہ ٔ اجل،ڈرئیور سمیت 2دیگر زخمی
سوہل جاوید
بانہال؍؍جموں سرینگر قومی شاہرہ پر جموں سے سرینگر کی طرف رواں دواں ٹاٹاسومو گاڑی بدھ کے روز صبح بانہال سے قریباً 8 کلو میٹر دور شیر بی بی کے مقام پر حادثے کا شکار بنی اس دلدوز حادثہ میں عبدلمجید بٹ ولد محمد افضل بٹ ساکنہ ہوچک تحصیل اکھڑحال نامی شخص کی موقع پر ہی موت ہوئی اور تین دیگر مسافر منظور احمد ولد غلام رسول ساکنہ پھالو کلگام عمر 32،محمد یوسف بٹ ولد احمد بٹ ساکنہ سینا بتی عمر 30،گلزار احمد ولد غلام نبی شاہ ساکنہ شانگس اننت ناگ عمر 29 سال زخمی ہوئے۔حادثہ کی خبر سنتے ہی مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ شیر بی بی وگن کے مقامی لوگ اور بانہال میں کام کر رہی رضاکار تنظیمیں انڈین ریڈکراس اور NGO بانہال والنٹئیرس کے رضاکار موقع واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو نالہ بشلری سے نکال کر ضروری مرحم پٹی کے لئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال پہنچایا۔حادثہ میں دو اننت ناگ کے مقامی زخمیوں کو ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔اور عبدالمجید جن کی حادثہ میں موت واقع ہوئی کو اپنے لواحقین کے حوالے کر دیا۔