سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

0
0

ناردرن کمانڈر نے سیاچن میں فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

لیہہ؍؍ناردرن کمانڈر نے سیاچن میں فوج کی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شمالی کمانڈ کے چیف نے لداخ میں بھی فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ناردرن کمانڈر لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے بدھ کے روز سیاچن میں فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق فوجی چیف نے سیاچن میں آفیسران کے ساتھ بات چیت کی جس دوران اُنہیں بتایا گیا کہ پاکستان کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر فوج پوری طرح سے تیار ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے لداخ میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ بات چیت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناردرن کمانڈر نے لداخ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقع پر ناردرن کمانڈر نے بتایا کہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال کے باوجود بھی بھارتی افواج سرحدوں پر اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فوج کو بتادیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو نہ صرف جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے بلکہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے دراندازی کے واقعات کو بھی ناکام بنایا جارہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا