ششی تھرور، نند کشور آچاریہ سمیت 23مصنفین کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍معروف انگریز ی کے مصنف اور سیاستدا ں ششی تھرور، معروف شاعر اور ڈرامہ نگار نند کشور آچاریہ سمیت 23مصنفین کو اس بار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیئے جانے کا اعلا ن کیا گیا ہے ۔ساہتیہ اکادمی ایکزیکیوٹیو کونسل نے بدھ کو اپنی میٹنگ میں ان انعامات کو منظوری دی۔ اس بار نیپالی زبان کے لئے انعامات کا اعلان بعد میں ہوگا۔ ان مصنفین کو ایوارڈ کے طورپر ایک ایک لاکھ روپے ، توصیفی سند، علامتی نشان، شال وغیرہ 25جنوری کو یہ ایک تقریب میں دیئے جائیں گے ۔راجستھان کے بیکانیر میں مسٹر نندکشو ر آچاریہ کو یہ انعام ان کے شعری مجموعہ ‘چھیلتے ہوئے اپنے کو’ کے لئے دیا گیا ہے ۔ ہندی کے ایوارڈکا انتخاب ممتاز شاعر لیلادھر جگوڑی، نند بھاردواج اور ڈاکٹر رتن کمار پانڈے نے کیا۔مسٹر تھرور کو یہ انعام ان کی کتاب ‘این ایرا آف ڈارکنیس’ کے لئے دیا گیا ہے ۔انگریزی کے ایوارڈ کا انتخاب گنیش دیوی، کے سچیتانندن اور پروفیسر سوکانتا چودھری نے کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا