نئی دہلی، 18 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندی اور مراٹھی فلموں کےاداکار ڈاکٹر شری رام لاگو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین صلاحیتوں کے مالک تھے۔ ان کی اداکاری سے لو گ سحر میں ڈوب جاتے تھے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا’’ڈاکٹر رام لاگو بہترین صلاحیتوں کے ادکارتھے۔ انہوں نے کئی برسوں تک شانداراداکاری کے ساتھ ناظرین کو مسحور کیا۔ ان کے کام کو آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا ہے۔ ان کے مداحوں کے ساتھاظہار تعزیت، اوم شانتی‘