اسٹوڈنٹس-پولیس جھڑپ : سپریم کورٹ کا دخل دینے سے انکار، ہائی کورٹ جانے کی ہدایت

0
0

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مظاہرہ کرنے والے اسٹوڈنٹس کے ساتھ پولیس کی زیادتی معاملہ میں براہ راست مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ ہائی کورٹوں میں جانے کا منگل کو ہدایت دی۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے تمام درخواست گزاروں اور مرکزی حکومت کی دلیلیں سننے کے بعد براہ راست کوئی تفتیشی کمیٹی قائم کرنے سے انکار کر دیا اور تمام درخواست گزاروں کو متعلقہ ہائی کورٹوں کے سامنے جانے کو کہا۔بنچ نے کہا کہ متعلقہ ہائی کورٹ درخواست گزاروں اور مرکز اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کرے گا کہ اس معاملہ میں سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے رٹائرڈ جج کی قیادت میں تحقیقات کمیٹی قائم کی جائے یا نہیں؟

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا