لازوال ڈیسک
جموں؍؍فوج نویں جماعت کے طلباء کے تعلیمی معیار کو بارہویں میں ترقی دینے اور آئندہ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں ان کی مدد کرنے کے ایک عمدہ اقدام کے تحت سیشنل اور بورڈ امتحانات ، آرمی چھاترو ریجن میں ٹیوشن کلاسز کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان ٹیوشن کلاسوں کا مقصد طلبائکیلئے مختلف مضامین کا احاطہ کرنا ہے‘جنہیں ناقابل رسائی علاقوں میں معیاری تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔اس مخصوص اقدام کے ساتھ ، آرمی نے ایک بار پھر معاشرتی تانے بانے کو ایک جامع انداز میں چھوا ہے جس سے نہ صرف ان نوجوان کلیوں کو اطمینان اور موقع ملے گا بلکہ خطے میں بہت سے دوسرے افراد کو بھی حوصلہ ملے گا۔ فوج کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی سول انتظامیہ اورعوام نے سراہا۔