علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان بجلی غل، پانی کی ترسیلی لائنیں بھی درہم برہم
سوہل جاوید
بانہال؍؍حالیہ برف باری کے بعد سب ضلع رامسو کے علاقہ نیل کا رابتہ سب ضلع صدر مقام رامسو اور ضلع صدر مقام رام بن سے منقطع ہوکررہ گیا ہے۔واضح رہے کہ علاقہ نیل میں ہر سال کی طرح امسال بھی کافی برف ریکارڈ کی گئی ہے جس کے کارن علاقہ کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی سرپنچ عبدالّطیف نائک کے مطابق علاقہ کا بجلی نظام مکمل طور پردرہم برہم ہے اور تمام محکمہ جات غفلت کی نید سوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برف باری سے قبل ہی علاقہ نیل سے بجلی غل ہوگئی ہے اور اب تک بھی اسے بحال نہیں کیا جارہا ہے جس کے کارن لوگوں کو کافی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ وادی نیل کو بانہال اور رامسو سے ملانی والی سڑکوں سے برف اٹھانے کے کام میں بھی تعخیربرتی جا رہی ہے اور علاقہ میں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے علاقہ کے مریضوں کو کندھوں کے سہارے کئی میلوں کا سفر کرکے سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچانا کافی مشکل ہے۔علاقہ پرہندر اور اس کے گرد ونواح کے گاو?ں پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور علاقہ کی طرف نظرسانی کریں اور متعلقہ محکموں کے نام ہدایت جاری کرے کہ فوری طور ان دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔